LOADING

Type to search

بین الاقوامی قومی قومی خبریں

اسلام آباد(اردو ٹائمز) :اسحاق ڈار کی امریکی سفیر سے ملاقات، آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق آگاہ کیا

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکا کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی محاذوں پر گہرے تاریخی اور پائیدار تعلقات ہیں۔
وزیرِ خزانہ نے امریکی سفیر کو آئی ایم ایف سے عملے کی سطح کے معاہدے کی کامیابی سے متعلق آگاہ کیا۔
اسحاق ڈار نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو معاشی استحکام سے متعلق حکومت کی اقتصادی پالیسیوں اور ترجیحات کے بارے میں بتایا، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے معاشی استحکام کے لیے حکومتِ پاکستان کی پالیسیوں اور پروگرامز پر اعتماد کا اظہار کیا۔
امریکی سفیر نے دو طرفہ اقتصادی، سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات بڑھانے کے لیے حمایت کا یقین بھی دلایا، ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے موجودہ دو طرفہ تعلقات پر گفتگو بھی ہوئی۔
وزیرِ خزانہ نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے گفتگو میں امریکا کی حمایت اور تعاون کو سراہا، اسحاق ڈار نے امریکا سے دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات مزید گہرے ہونے کی خواہش کا اعادہ بھی کیا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com