پشاور (اردو ٹائمز) پشاور میں گھروں پر دستی بموں سے حملے معمول بن گئے ہیں
پشاور
(اردو ٹائمز)
پشاور میں گھروں پر دستی بموں سے حملے معمول بن گئے ہیں اور آئے روز گھروں پر دستی بموں سےحملے رپورٹ کئے جارہے ہیں جس نے شہریوں کو بھی سخت خوف و تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔گزشتہ چند روز سے گھروں پر حملوں کے واقعات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رات گئے پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں بھتہ مافیا نے ایک گھر پر دستی بم پھینکا جس سے تین قیمتیں گاڑیوں تباہ ہوگئیں۔ جبکہ دستی بم حملے سے گھر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔