اسلام آباد(اردوٹائمز) : استحکام پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کا خودکشی سے پہلے لکھا گیا خط سامنے آ گیا۔
خط میں انہوں نے تحریر کیا کہ میں نے بھرپور زندگی گزاری ہے، ڈاکٹروں کے چکر نہیں لگانا چاہتا۔ جہانگیر میرے نوکر عالم کا خیال رکھنا، میرے ملازم نے ساری زندگی خدمت کی، اسے پولیس پریشان نہ کرے۔
جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے تحریر میں خودکشی کی وجہ اپنی بیماری بتائی۔
تحریر کے متن میں کہا گیا کہ میں اپنی زندگی سے پیار کرتا ہوں، 6 مہینے پہلے تک میری زندگی اطمینان بخش تھی، مجھے جِلدی بیماری ہے جس کی وجہ سے مستقل اسٹیرائڈز لینا پڑتی ہیں، جِلدی بیماری کے علاج کے باعث چہرے کی بائیں جِلد کو نقصان ہوا ہے، مجھے کوئی فائدہ نہیں ہورہا تھا، چہرے کی جِلد کو نقصان پہنچ رہا تھا، جِلدی بیماری سے آنکھیں متاثر ہوئیں جس کے باعث پڑھنا تک بند کر دیا۔
متن کے مطابق کمر درد کے باعث رات کو نیند کی گولیاں تک کھانی پڑیں، بھرپور زندگی گزاری ہے، ڈاکٹروں کے چکر نہیں لگانا چاہتا۔