لاہور (اردوٹائمز): جلاؤ گھیراؤ کیس: یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 4 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع کر دی۔
مسلم لیگ ن کے آفس کو جلانا اور عسکری ٹاور پر حملے سمیت دیگر مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا گیا۔
عدالت نے یاسمین راشد کو 24 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ مقدمات کا چالان تکمیل کے مرحلے میں ہے، مہلت دی جائے۔