LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد (اردو ٹائمز) : سعودی عرب نے سٹیٹ بینک میں دو ارب ڈالر جمع کرا دیے: وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ’برادر ملک سعودی عرب کی جانب سے دو ارب ڈالر سٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کروا دیے گئے ہیں جو کریڈٹ ہو چکے ہیں۔‘
منگل کو ویڈیو پیغام میں وزیر خزانہ نے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف عاصم منیر کی جانب سے سعودی قیادت بالخصوص شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر موقع پر پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ چند ہفتے قبل سعودی عرب نے سٹیٹ بینک میں اپنے دو ارب ڈالر جمع کرانے کا اعلان کیا تھا جو انہوں نے آج پورا کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے یہ رقم جمع کروانے پر پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔
اسحاق ڈار نے بتایا کہ جمعے کو کلوزنگ کے وقت پاکستان کے ذخائر 10 ارب ڈالر سے کم یعنی 9.6-9.7 ارب ڈالر تھے جو اب 11.67 ارب ڈالر کے قریب ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے دی گئی رقم آئندہ جمعے کو پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ظاہر ہوگی۔
خیال رے کہ مارچ میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستان سے مطالبہ کیا تھا کہ 1.1 ارب ڈالر کی قسط جاری ہونے سے پہلے وہ دوست ممالک اور ڈونر اداروں سے مالی معاونت کی یقین دہانی حاصل کرے۔
اسی سلسلے میں چین کی طرف سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر کی رقم موصول ہوئی تھی جس کے بعد اب سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر سٹیٹ بینک میں ڈیپازٹ کروائے ہیں، جبکہ متحدہ عرب امارات نے ایک ارب ڈلر کی مالی معاونت کا وعدہ کیا ہوا ہے۔
آئی ایم ایف کے ساتھ پچھلے معاہدے کی مدت پوری ہونے کے بعد گزشتہ ماہ 3 ارب ڈالر کے سٹاف لیول معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں جو پاکستان کو معاشی بحران سے نکلالنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں معیشت کے حوالے سے اچھی پیش رفت ہوگی جس سے ملک ترقی اور استحکام کی جانب گامزن ہوگا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com