LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

لاہور (اردو ٹائمز) : گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی قیادت میں نگران صوبائی کابینہ کی ملاقات

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی قیادت میں نگران صوبائی کابینہ کی ملاقات

ملاقات میں بہاولپور، جنوبی پنجاب اور متعدد معاملات زیر بحث آئے

پنجاب میں سکولوں سے باہر بچوں کو انرول کیا جائے اور پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن P.E.F کو دوبارہ بہتر انداز میں چلایا جائے۔ گورنر پنجاب

ہوم اکنامکس کالج بہاولپور جو 2018سے تقریبا مکمل ہے کو فوری طور پر مکمل کر کے چلانے کا فیصلہ۔

بہاولپور انسٹیٹیوٹ آف سانئس اینڈ ٹیکنالوجی (BIST )کو پنجاب حکومت کی طرف سے زمین دینے کا فیصلہ۔

بی ایچ یو (BHU) اور ڈسپنسریوں کو بڑے ہسپتالوں سے منسلک کرنے کے فیصلہ کو واپس لے کر بہتر انداز سے چلانے کا فیصلہ۔

ملتان میں آنکھ کے جدید ترین ہسپتال کو ایک ماہ کے اندر مکمل کرا کے چلانے کا فیصلہ۔

پنجاب جیسے بڑے صوبے کو مختصر کابینہ سے احسن طریقے سے چلانا قابل تحسین ہے۔ گورنر پنجاب

نگران وزیر اعلی پنجاپ کی صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے خصوصی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ گورنر پنجاب

بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے یہ عمل رکنا نہیں چاہیے۔ گورنر پنجاب

ہسپتالوں میں صفائی کی صورتحال بہتر کرنے کی کرنے کی ضرورت ہے۔ گورنر پنجاب

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے زراعت کے شعبے پر خصوصی توجہ دینے سے مثبت نتائج أ رہے ہیں۔ گورنر پنجاب

یہ خوش أئند بات ہے کہ اس حوالے سے صوبائی حکومتیں اور تمام ادارے ایک پیج پر ہیں۔ گورنر پنجاب

پوری کوشش ہے کہ مختصر مدت میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے سکیں۔ محسن نقوی

اس موقع پر نگران صوبائی وزرا عامر میر، سید اظفر علی ناصر، منصور قادر، ڈاکٹر جاوید اکرم، ڈاکٹر جمال ناصر، بلال افضل، وزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے قانونی امور کنور دلشاد مشیر ،وزیر اعلی پنجاب برائے کھیل وہاب ریاض شامل تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com