LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

لاہور( اردو ٹائمز) : نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

وزیر اعلی محسن نقوی کا انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے دریائے ستلج کے بیڈ میں موجود آبادیوں کے فوری انخلا کا حکم

دریائے راوی۔ چناب اور ستلج میں پانی کے بہاو کو 24 گھنٹے مانیٹر کرنے کا حکم

بھارت نے ستلج میں بھی 2 لاکھ 11 ہزار کیوسک پانی چھوڑ دیا۔ بریفنگ

فیروز پور پر ایک لاکھ 21 ہزار کیوسک پانی گزرے گا۔ بریفنگ

مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔ محسن نقوی

وزیر اعلی محسن نقوی نے لاہور۔ ساہیوال۔ ملتان اور بہاولپور کے کمشنرز کو ہدایات جاری کردیں

محسن نقوی کا ممکنہ سیلاب کے پیش نظرضروری حفاظتی انتظامات جلد مکمل کرنے کا حکم

محکمہ آبپاشی، تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہمہ وقت چوکس رہنے کی ہدایت

ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے منظور شدہ پلان کے تحت ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے۔محسن نقوی

ایس او پیز کے تحت پیشگی حفاظتی انتظامات اوردیگر ضروری انتظامات کو حتمی شکل دی جائے۔محسن نقوی

فلڈ ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔محسن نقوی

درکار آلات، مشینری او رانسانی وسائل کا پہلے سے انتظام کرنے کی ہدایت

انتظامات میں غفلت ہر گزبرداشت نہیں کی جائے گی۔محسن نقوی

جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے موسم کے بارے میں مستند معلومات کا حصول یقینی بنایا جائے۔محسن نقوی

سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ کے ذریعے عوام کو موسم اور دریاؤں میں پانی کی صورتحال سے آگاہ رکھا جائے۔محسن نقوی

صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، عامر میر، منصور قادر۔اظفر علی ناصر، بلال افضل، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، سیکرٹریز آبپاشی، زراعت، تعمیرات و مواصلات، لوکل گورنمنٹ، ہاؤسنگ، صحت، خزانہ، اطلاعات، لائیوسٹاک، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی جی پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، ڈی جی ریسکیو1122، ڈی جی پی آر اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت

تمام ڈویژنل کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے

[video src="https://dailyurdutimes.com.pk/wp-content/uploads/2023/07/11-at-19.17.mp4" /]

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com