لندن( اردو ٹائمز) : پاکستانی نژاد برطانوی بزنس مین مانچسٹر نبیل جاوید قریشی نے کہا کہ پوری پاکستان قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے
پاکستانی نژاد برطانوی بزنس مین مانچسٹر نبیل جاوید قریشی نے کہا کہ پوری پاکستان قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،آرمی چیف اور پاک فوج کے خلاف کسی بھی قسم کا پروپیگنڈہ برداشت نہیں کیا جائیگا۔پاک فوج کیخلاف منظم سازش کے تحت مہم چلانے والے کسی صورت ملک اور قوم کے خیر خواہ نہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن مانچسٹر میں اوورسیز کمیونٹی کے سینئر رہنماوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں افواج پاکستان ہی عوام کیلئے میدان میں اترتے ہیں،ملک اور قوم کیلئے افواج پاکستان کی قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا،پاک فوج کے سپہ سالار کیخلاف شرمناک مہم کی پرزور مذمت کرتے ہیں،اس موقع پر ابرار محمود ودیگر بھی موجود تھے،شرکا نے کہا کہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا ایسا کرنے والے ملک دشمنوں کو خوش کررہے ہیں پوری پاکستانی قوم اس پروپیگنڈہ کو ناکام بنا دے گی۔