LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

لاہور( اردو ٹائمز) منی لانڈرنگ کیس، پرویز الہٰی کی بعداز گرفتاری درخواست ضمانت منظور

لاہور کی بینکنگ جرائم کورٹ نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی بعداز گرفتاری درخواست ضمانت منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق بینکنگ جرائم کورٹ کے جج اسلم گوندل نے فیصلہ سنایا۔
عدالت نے چودھری پرویز الہٰی کو 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔
بینکنگ جرائم کورٹ نے کہا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے عدم تعاون کا رویہ اپنایا، ایف آئی اے نے عدالتی حکم کے باوجود ریکارڈ پیش نہیں کیا۔
واضح رہے کہ 20 جون کو اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کی تھی۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 20 جون کو ہی پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کا نیا مقدمہ درج کیا تھا۔
ایف آئی اے کی جانب سے مقدمے میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔
خیال رہے کہ یکم جون کو چوہدری پرویز الہٰی کو لاہور میں ان کے گھر کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا، انہیں اینٹی کرپشن پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چودھری پرویز الہٰی کے خلاف اینٹی کرپشن میں سرکاری ٹھیکوں میں کمیشن لینے کے الزام پر مقدمہ درج ہے، ان کے خلاف لاہور کے تھانے میں کار سرکار میں مداخلت اور پولیس پر تشدد کا مقدمہ بھی درج ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com