LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد( اردو ٹائمز) سی ڈی اے کا بڑا اقدام ، گلبرگ ریزیڈنیشیا زون فائیو اسلام آباد کو مجموعی طور پر 63 لاکھ کا جرمانہ

وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کا بڑا اقدام ، گلبرگ ریزیڈنیشیا کو مجموعی طور پر 63لاکھ کا جرمانہ کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کے ڈائریکٹوریٹ بلڈنگ کنٹرول سائوتھ نے ہائیکورٹ کے حکم پر نقشوں میں تاخیر کا معمہ حل کر دیا، گلبرگ ریزیڈنیشیا کی جانب سے تقریبا پندرہ سے بیس رہائشیوں کے نقشوں کو سی ڈی اے میں پراسس کرنے میں تاخیر سے کام لیا جا رہا تھا ، جس کے بعد رہائشیوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا جس پر عدالت نے سی ڈی اے ڈائریکٹوریٹ سائوتھ کو ہدایت کی کہ اس معاملہ کو دیکھا جائے جس پر ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول سائوتھ کی جانب سے متعلقہ درخواست گزار اور گلبرگ ریزیڈنیشیا کے ذمہ داران کو سنا گیا جس میں گلبرگ سوسائٹی کو قصوار وار قرار دیا گیا جس کے بعد سوسائٹی کو ہر رہائشی کو تاخیری حربہ اختیار کرنے پر مختلف مد میں2لاکھ 50ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ عدالتی خرچے کی مد میں مجموعی طور پر تین لاکھ50ہزار روپے کاجرمانہ کیاگیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com