اسلام آباد( اردو ٹائمز )کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ، آر پی او سید خرم علی اور ڈی جی آر ڈی اے کی زیرصدارت اہم اجلاس، سی پی او سید خالد ہمدانی، دیگر افسران اور ہاؤسنگ سکیمز کے مالکان کی شرکت۔
کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ، آر پی او سید خرم علی اور ڈی جی آر ڈی اے کی زیرصدارت اہم اجلاس، سی پی او سید خالد ہمدانی، دیگر افسران اور ہاؤسنگ سکیمز کے مالکان کی شرکت۔آر پی او راولپنڈی سید خرم علی نے میٹنگ میں کہا کہ غیر قانونی ہاوسنگ سکیمز کے مالکان ناجائز قبضہ میں ملوث ہیں، کسی کو پرائیویٹ گارڈز، سکارڈ اور اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں۔ سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے ہاوسنگ سکیموں کے مالکان کو متنبہ کیا کہ کسی بھی صورت میں غیر قانونی اسلحہ، قبضہ اور غیر قانونی گارڈز رکھنے کی اجازت نہیں، خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کمشنر راولپنڈی نے سوسائٹیز مالکان کو این او سی کے حصول کیلئے فوری طور پر کاغذات مکمل کرنے کی اور این او سی کے حصول کے بغیر تشہیر اور فائلوں کی خرید و فروخت روکنے کی ہدایت کی۔