LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد( اردو ٹائمز)ہماری حکومت کی مدت 14 اگست کو ختم ہو جائے گی، وزیر اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کی اتحادی حکومت کی مدت 14 اگست کو ختم ہو جائے گی جس کے بعد الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے گا۔
اسلام آباد میں ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ اور قومی نصاب کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کہا کہ آئی ایم سے معاملات طے پاچکے ہیں۔ بس پیسے آنا ‘باقی ہیں۔ ’یہ ہمارے لیے لمحہ فخریہ نہیں لمحہ فکریہ ہے، یہی دعا ہے کہ جلد آئی ایم ایف سے جان چھوٹ جائے۔
شہباز شریف کا کہنا تھاکہ جدید تعلیم کے ذریعے ہی پاکستان کی ترقی و خوشحالی ممکن ہے کیوںکہ جتنی بھی قومیں اس وقت دنیا میں ترقی یافتہ ہیں انہوں نے تعلیم کے ذریعے ترقی حاصل کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پنجاب انڈوومنٹ فنڈ کو جلد ہی پاکستان انڈوومنٹ فنڈ بنایا جائے گا جس کے لیے حکومت نے 14 ارب روپے مختص کردیے ہیں،انہوں نے نے بتایا کہ ان کی پنجاب حکومت نے 2008 میں یہ فنڈ قائم کیا تھا جس سے ہزاروں غریب طلبا مستفید ہوچکے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہاکہ 2008 میں پنجاب میں انڈومنٹ فنڈ کا آغاز کیا گیا، غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے محنتی بچوں کو اس فنڈ سے استفادے کا موقع دیا گیا، جن میں سے آج ہزاروں بچے ڈاکٹر اور انجنیئرز بن چکے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم آتے جاتے رہتے ہیں لیکن اس نوعیت کے فنڈز برقرار رہنا چاہییں۔ ’جو بھی حکومت آئے اس کی پہلی ترجیح تعلیم ہونی چاہیے۔ ملک کے مالی وسائل طلبا پر نچھاورنہ کیے گئے تو ہم دنیا میں پیچھے رہ جائیں گے۔‘
وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ ان کی ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ تعلیم کے وسائل کو بڑھایا جائے کیونکہ تعلیم کے شعبے میں آگے بڑھے بغیر قوم ترقی نہیں کرسکتی، آج ہمسایہ ممالک ہم سے اسی وجہ سے آگے جاچکے ہیں کیونکہ ہم نے تعلیم پر توجہ نہیں دی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com