اسلام آباد( اردو ٹائمز)ڈیفالٹ کا خطرہ ختم ،پاکستان بحرانوں سے نکلنے کے قریب ہے: بلوم برگ
بلوم برگ نے کہا ہے کہ پاکستان بحرانوں سے نکلنے کے قریب ہے۔تفصیلات کے مطابق بلوم برگ نے کہا ہے کہ 3 ارب ڈالر کا بیل آٹ منظوری کے پہلے مراحل عبور کر چکا ہے، پاکستان بحرانوں سے نکلنے کے نزدیک ہے، آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو بنیادی طو ر پر بحران سے نکالنے کی تیاریاں مکمل ہیں۔بلوم برگ نے مزید کہا ہے کہ پیکیج کی منظوری 9 ماہ کے لئے دی جا رہی ہے، اس منظور کی بنیاد پر پاکستان کے لئے ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل سکے گا، منظوری کے بعد پاکستانی کے ڈالر بانڈ کو مزید تقویت ملے گی، اولین منظوری کے بعد پاکستان کے لئے فنڈنگ کا ماحول پہلے ہی بہتر ہو چکا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی فچ ریٹنگ پہلے ہی بڑھا دی گئی ہے، اس کے ذریعے بانڈ کی لانچ میں آسانی پیدا ہو گی، ان بانڈز کا رواں ہفتے لانچ ہونے کا امکان ہے، پاکستان کے وزیر خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب سے دو ارب ڈالر کی ترسیلات مل چکیں، وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت نے آئی ایم ایف کو بیل آٹ کے لئے خصوصی درخواست کی تھی۔بلوم برگ نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ بیل آٹ پیکج ابتدائی طور پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے ایجنڈے پر نہیں تھا، اکتوبر میں ہونے والے الیکشن کے پیش نظر بحران مزید بڑھنے کا اندیشہ تھا، حکومت نے آئی ایم ایف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے ٹیکسز اور توانائی کے ریٹ میں اضافہ کیا، وفاقی اخراجات میں کمی کے اقدامات بھی کیے، آئی ایم ایف کا پیکج پاکستان کے 23 ارب ڈالر کے بیرونی قرضوں کی واپسی میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے، بیرونی قرضہ پاکستان کے موجودہ زر مبادلہ کے ذخائر سے 6 گنا بڑھ چکا ہے