LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

چناب( اردو ٹائمز)دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی جھنگ پہنچ گئے

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کھروڑاباقر اور دیگر علاقوں کا 3 گھنٹے طویل دورہ، دریا میں پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا، زیر آب دیہات کا معائنہ کیا
زیر آب دیہات میں لوگو ں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل پوچھے
محسن نقوی نے زیر آب دیہات تک رسائی کے لئے متعلقہ محکمو ں اور اداروں کو ہدایات دیں
وزیراعلیٰ محسن نقوی کا دریا میں پانی کی صورتحال کو ہمہ وقت مانیٹر کرنے کا حکم
وزیراعلی محسن نقوی کی زیر آب دیہات میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت
انسانی جانوں کے تحفظ کے لئے دریا کے بیڈمیں موجود آبادیوں کا انخلاء جلداز جلد یقینی بنایا جائے۔محسن نقوی
محکمہ آبپاشی،پی ڈی ایم اے،ریسکیو1122کو الرٹ کر دیا ہے۔محسن نقوی
زیر آب دیہات کا تفصیلی وزٹ کر کے تمام صورتحال کا خود جائزہ لیا ہے – محسن نقوی
امدادی سرگرمیوں اور ریلیف کے کاموں کے حوالے سے انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی ہیں – محسن نقوی
کمشنر فیصل آباد ڈویژن نے امدادی سرگرمیوں، ریلیف اور میڈیکل سہولتوں کی فراہمی کیلئے کئے گئے انتظامات کے بارے بریفنگ دی
محسن نقوی کو دریائے چناب میں پانی کی آمد و اخراج کے بارے میں بریفنگ دی گئی
وزیر اعلی محسن نقوی کی دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو
دریائے چناب کے بیڈ میں موجود 40 دیہات میں پانی آیا ہے اور48 ہزارافراد متاثر ہوئے-محسن نقوی
متاثرہ افراد کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے امدادی و میڈیکل کیمپس قائم کر دیئے ہیں – محسن نقوی
دریا کے بیڈ کے اندر موجود آبادیوں کا انخلاء ان کے تحفظ کے لئے ضروری ہے- محسن نقوی
پوری کوشش ہے کہ کوئی جانی نقصان نہ ہو – محسن نقوی
بعض دیہات میں 3 سے 4 فٹ تک پانی موجود ہے – محسن نقوی
دریائے چناب میں کھروڑا باقر کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے – محسن نقوی
سانپ کے کاٹنے کے علاج کی ویکسین اوردیگر ضروری ادویات میڈیکل کیمپس میں موجود ہیں – محسن نقوی
میڈیکل کیمپس میں لوگوں کو علاج معالجے کی اچھی سہولتیں فراہم کی جائیں گی- محسن نقوی
دریائے چناب کے باعث اراضی دریا برد ہونے کے بارے میں کمشنر فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے – محسن نقوی
جھنگ سمیت پنجاب کے تمام چھوٹے شہروں میں سیوریج کا مسئلہ موجود ہے -محسن نقوی
سیوریج کے ایشو کو حل کرنے کی کوشش کریں گے -محسن نقوی
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ میں علاج معالجے کی سہولتوں کو بہتر بنائیں گے- محسن نقوی
کم وسائل کے باوجود سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز بہترین پرفارم کر رہے ہیں -محسن نقوی
ڈاکٹرز کے پاس وسائل ایک بچے کے علاج کے ہیں اور علاج 5 بچوں کا کررہے ہیں -محسن نقوی
ہسپتالوں میں رش کے مطابق بستروں کی تعداد بڑھانا حکومت کی ذمہ داری ہے – محسن نقوی
جرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے صوبہ بھر میں مزید پولیس چوکیاں قائم کی جا رہی ہیں -محسن نقوی
صوبائی وزیر منصور قادر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری آبپاشی، سیکرٹری صحت،کمشنر فیصل آباد ڈویژن،
آر پی او فیصل آباد، ڈپٹی کمشنر و ڈی پی او جھنگ بھی اس موقع پر موجود تھے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com