اسلام آباد (اردو ٹائمز)وزیراعظم کا خطاب کارکردگی پر پردہ پوشی کی مایوس کن کوشش ہے:پی ٹی آئی
وزیراعظم شہبازشریف کے قوم سے خطاب پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیراعظم کا خطاب کارکردگی پر پردہ پوشی کی مایوس کن کوشش ہے، 15 ماہ کے بعد قوم جان چکی کہ شہباز شریف شعبدہ باز ہے، انہوں نے ترقی کرتی معیشت کو 0.3 فیصد پر پہنچادیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک کو دہشت گردی اور بدامنی کے سپرد کیا، موجودہ حکومت میں ساڑھے 8 لاکھ افراد ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے، 15 ماہ میں آئین پامال اورنیب سمیت قومی اداروں کوتباہ کیا گیا۔پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف ڈیل پی ٹی آئی کی حمایت سے میسر ہوسکی، سیاست اور ریاست کوعوام کی منشا کے تابع کیا جائے