اسلام آباد (اردو ٹائمز)سی ڈی اے کا سی 15کے متاثرین کی آلاٹمنٹ کا فیصلہ، 9اگست کو بیلٹنگ کا اعلان
سی ڈی اے کا سی 15کے متاثرین کی آلاٹمنٹ کا فیصلہ، 9اگست کو بیلٹنگ کا اعلان کر دیا۔جاری تفصیلات کے مطابق متاثرین بلٹ اپ پراپرٹی سیکٹر سی 15کے متاثرین کیلئے بحالیاتی فوائد کے تحت متاثرین کو پلاٹوں کی آلاٹمنٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس حوالے سے فریم ورک تیار کیا گیا ہے۔بلٹنگ 15اگست کو ہوگی۔ قرعہ اندازی میں متاثرین کی طرف سے جمع کرائے گئے صرف وہ کیس زیر غور لائے جائیں گے جن کی درخواستیں نئے فریم ورک کے مطابق ون ونڈو آپر یشن ڈائریکٹوریٹ میں 31جولائی 2023تک جمع کروائی جا چکی ہیں اور جن کی ریونیو ریکارڈ،مروجہ پالیسی اور قوائد و ضوابط کے مطابق جان پڑتال کی جا چکی ہو گی