LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

گلگت (اردو ٹائمز)حاجی گلبرخان نئے وزاعلیٰ گلگت بلتستان منتخب

حاجی گلبرخان نئے وزاعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہوگئےجن کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع دیامر سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق 19ارکان کی حمایت کے ساتھ حاجی گلبر خان نئے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہوئے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب میں حاجی گلبر خان کو مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل رہی ہے۔
حاجی گلبرخان نومبر 2009ء کے انتخابات میں جے یو آئی ف کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے۔
حاجی گلبر خان 2009ء میں پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت میں وزیرِ صحت رہے۔2015ء میں ن لیگ کے امیدوار نے شکست دی۔
حاجی گلبر خان 2020ء کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے اور وزیرِ صحت رہے۔
حاجی گلبر خان جی بی کے حلقہ 18 دیامر 3 تانگیر سے منتخب ہوئے تھے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *