اسلام آباد(اردو ٹائمز) ▪190 ملین پاؤنڈ سکینڈل: چیئرمین پی ٹی آئی نے نیب میں جواب جمع کروا دیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین نے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں قومی احتساب بیورو (نیب) میں جواب جمع کروا دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے باعث نیب کے سامنے پیش نہیں ہو سکتے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے جواب میں نیب کی طلب کردہ دستاویزات غیر متعلقہ اور بد نیتی پر مبنی قرار دی گئیں اور نیب سے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں مطلوب دستاویزات کا تعلق بتانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو شوکت خانم ٹرسٹ، زمان پارک اور پراپرٹیز کی دستاویزات سمیت طلب کیا تھا