LOADING

Type to search

قومی خبریں

اٹک، اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ ڈاکٹرانعم فاطمہ کا شہر کا دورہ

اٹک۔ 27 مئی ():اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی فتح جنگ ڈاکٹر انعم فاطمہ نے شہر کا دورہ کرکے سینیٹری عملہ کی صاضری چیک کی۔انہوں نے عملہ کو صفائی کی صورت حال بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔  اسسٹنٹ کمشنر نے نیو لاری اڈا فتح جنگ کا  بھی دورہ کیااور عوامی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔  انہوں نے غیر قانونی تجاوزات ختم کرنے اور  عوامی ٹوائلٹس کو صاف رکھنےکی ہدایات جاری کیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے شہر میں موجود تمام غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز ختم کرنے کی ہدایات بھی  جاری کیں۔ انہوں نے دکانوں کے باہر عارضی تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی  کے احکامات جاری کئے۔اسسٹنٹ کمشنر  نے دکانداروں سے اپیل کی کہ وہ اپنی دکانوں کے حدود میں ہی کاروبار چلائیں دکانوں کے باہر کسی قسم کے غیر قانونی تجاوزات قائم نہ کریں تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں آسانی ہو بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com