LOADING

Type to search

قومی خبریں

آر ڈی اے نے مورینو انکلیو نامی غیر قانونی ہاو سنگ سکیم کو نوٹس جاری کر دیا

راولپنڈی ۔27مئی  ():میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ آرڈی اے نے ایم -ون موٹروے اسلام آباد کے قریب “مورینو انکلیو” غیر قانونی نجی ہاوسنگ سکیم کے مالک کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ترجمان آرڈی اے کے مطابق سپانسرز کو بھی متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی غیر منظور شدہ وغیر قانونی ہاوسنگ سکیم کی مارکیٹنگ فوری طور پر بند کر دیں اور قانون کے مطابق سکیم کی این او سی ومنظوری حاصل کرنے کے لیے آر ڈی اے سے رابطہ کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے نے ڈائریکٹر ایم پی اینڈ ٹی ای کو بھی ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی اشتہارات اور مارکیٹنگ کے خلاف کارروائی کی جائے اور دیگر غیر قانونی ہاو ¿سنگ سکیموں کے مالکان کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرائی جائیں۔ ڈی جی آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر عوام الناس کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ غیر قانونی اور غیر مجاز ہاو سنگ سکیموں میں کسی قسم کی سرمایہ کاری سے گریز کریں، عوام کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ہاو ¿سنگ سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے سے پہلے آر ڈی اے کی ویب سائٹ

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *