سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل کا لاکھی بھٹ سونارو ڈیم کا دورہ
کوئٹہ۔27مئی ():بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے لاکھی بھٹ سونارو ڈیم کا دورہ کیا۔ دورےکے موقع پر بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کو ایگزیکٹو انجینئر اریگیشن ڈویژن خضدار سعید مصطفی نے ڈیم کے تعمیراتی کام سے متعلق بریفنگ دی۔ سردار اختر جان مینگل نے افسران کو ہدایت کی کہ علاقے میں تمام ترقیاتی کام بروقت مکمل کیے جائیں اور ناقص میٹریل کے استعمال سے گریز کریں ۔ اس موقع پر سردار اختر مینگل کے سیکرٹری محمد شفیع مینگل، ایس ڈی ای او ولی محمد مینگل، محمد نعیم شاہیزئی بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل وڈھ کے صدر مجاہد عمرانی اور ٹھیکیدار نجیب اللہ بھی موجود تھے۔