LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

لااہور( اردو ٹائمز)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اتحادبین المسلمین کمیٹی پنجاب کا اجلاس

اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے 70 سے زائد جید علماء کرام، مشائخ عظام اور نامور علمی و دینی شخصیات کی شرکت
اتحاد بین المسلمین کمیٹی کا محرم الحرام کے دوران امن عامہ برقرار رکھنے کیلئے حکومت سے ہرممکن تعاون کا اعلان
وزیراعلیٰ محسن نقوی کا اتحاد بین المسلمین کمیٹی کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ
اتحاد بین المسلمین کمیٹی کا اجلاس سال میں کم از کم 4 مرتبہ ہوگا۔محسن نقوی
اتحاد بین المسلمین کے فورم کو فعال اور مضبوط ہونے سے علماء کرام اورحکومت کے درمیان اشتراک کار بہتر ہوگا۔محسن نقوی
علماء کی خدمات کی قدرکرتے ہیں، مذہبی جذبات کا احترام ضروری ہے۔محسن نقوی
پرامن پاکستان کیلئے علماء سمیت سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔محسن نقوی
اجلاس میں سویڈن میں توہین قرآن اور بائبل کو جلائے جانے کی اجازت کے عدالتی فیصلے اور اقوام متحدہ ہیومن رائٹس کونسل میں اسرائیل کی طرف سے پاکستان کے بارے میں ہرزہ سرائی کی مذمت
اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے اجلاس میں 9 مئی کے واقعات اور فوجی تنصیبات پر حملو ں کی شدید مذمت کی گئی
قرآن مجید سمیت تمام الہامی کتابوں کی توہین کے واقعات امن کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہیں۔اتحاد بین المسلمین کمیٹی
یو این ہیومن رائٹس کونسل میں اسرائیلی مندوب کا بیان شر انگیز اور گمراہ کن ہے۔اتحاد بین المسلمین کمیٹی
9 مئی کے واقعات ملکی تاریخ کا سیاہ باب بن چکے ہیں۔اتحاد بین المسلمین کمیٹی
شرپسندوں نے سیاسی دہشت گردی کرکے ملکی سالمیت پر حملہ کیا۔اتحاد بین المسلمین کمیٹی
قیام امن کیلئے سب کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہے۔مولانا طاہر اشرفی
کفریہ کلمات کہنے والوں کے ساتھ ہرگز نہیں۔علامہ محمد حسین اکبر
مذہبی حوالوں سے ضابطہ اخلاق اور قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے۔ مولانا حنیف جالندھری
علماء امن کی کاوشوں میں کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔ مولانا عبدالخبیر آزاد
امن وامان کیلئے فراخدلی کا مظاہرہ بے حد ضروری ہے۔ آغا شاہ حسین قزلباش
سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔ مولانا راغب نعیمی
فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثالی فضا قائم ہو چکی ہیں۔زبیر احمد ظہیر
آزادی اظہار کے نام پر توہین برداشت نہیں۔علامہ حامد سعید کاظمی
سوشل میڈیا پر منافرت آمیز مواد پھیلانے والوں کو بے لگام نہیں چھوڑا جا سکتا۔ سید ضیاء اللہ شاہ
اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے اجلاس میں علماء کرام، مشائخ عظام نے تجاویز پیش کیں
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تمام تجاویز کو خود نوٹ کیا اور قابل عمل تجاویز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی
اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے اجلاس میں مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد، قاری محمد حنیف جالندھری، علامہ محمد حسین اکبر، علامہ طاہر محمود اشرفی، خواجہ قطب الدین فریدی، علامہ راغب نعیمی، پیر عثمان نوری، مولانا سردار محمد لغاری، مفتی رمضان سیالوی، مولانا امجد خان، پیر قاسم مسعود قاسمی، مفتی عبدالمعید، خاور حسین بھٹہ، علی رضا گردیزی، فروا بتول، مولانا عبدالوہاب روپڑی، مولانا یوسف انور، خواجہ ادریس، علامہ عنایت اللہ رحمانی، مولانا شفیق پسروری، علامہ رشید ترابی، علامہ سجاد حسین جوادی، ڈاکٹر عابد سجاد، علی رضا گردیزی، سید محمد علی، مولانا محمد اسلم صدیقی اور دیگر جید علماء کرام بھی موجود تھے
صوبائی وزراء اظفر علی ناصر، ڈاکٹر جاوید اکرم، منصور قادر، عامر میر، ابراہیم مراد، مشیر وہاب ریاض، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے
صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر اور مشیر کنور دلشاد ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com