LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد( اردو ٹائمز) غیر قانونی واٹر کنکشن کے خلاف سی ڈی اے کی کاروائی

چئیرمین سی ڈی آے کی ھدایات پر واٹر مینیجمنٹ ونگ ڈپٹی ڈی جی کی سربراہی میں غیر قانون واٹر سپلائی کنکشن کے خلاف ہفتے کو چھٹی کے باوجود بھر پور کاروآئی کی گئی۔
بری امام اور قائد اعظم یونیورسٹی کے ایریا میں تقریبا چالیس مزید غیر قانون واٹر سپلائی کے کنکشن کی اپنی ٹیم کے ہمراہ کاٹ دئے۔ اس میں سے چند کنکشن دوبارہ لگائے گئے تھے۔ مجموعی طور تقریبا 150 کنکشن کاٹ دئے گئے ہیں۔ اور جنہوں نے دوبارہ غیر قانون کنکشن لگائے ہیں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے اور بھاری جرمانے عائد کرنے کے موقع پر احکامات جاری کیے۔

گزشتہ کئی ماہ سے اسلام آباد کو پانی کی سپلائی غیر قانونی کنکشن کی وجہ سے متاثر ہو رہی تھی۔ اور اسلام آباد کے سیکٹرز میں پانی کا پریشر میں انتہائی کمی ہو گئی تھی اور روزانہ کی شہریوں کی کمپلینٹ میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا تھا۔ کیونکہ لا تعداد غیر قانونی کنکشن کی وجہ سے سملی ڈیم کی لائنوں میں پریشر کم ہو گیا تھا۔ اور پانی کی مقدار اسلام آباد کے بڑے ٹینکوں تک پہنچ نہی رہی تھی۔ اور اسلام آباد کی شہری آبادی والے سیکٹر متاثر ہورہے تھے۔ جب سے ان کنکشن کے خلاف شروع کی ہے پانی کی مین لائن میں پریشر کی کمی کسی حد تک کمی ہو گئی ہے۔ اور شہر میں پانی کی سپلائی بہتر ہو گئی ہے۔


اس موقع پر ڈپٹی ڈی جی واٹر مینیجمنٹ نے سٹاف کو سخت ھدایات جاری کی کہ بقایآ تمام غیر قانونی کنکشن بھی فوری طور کاٹے جائیں۔ اور ان کے خلاف بھر پور کاروائی جاری رکھیں۔ خاص کر بارہ کہو اور سملی روڈ پر تمام کنکشن منقطع کئے جائیں۔ اور صرف منظور شدہ اور دیہی علاقے کی کم سے کم ضرورت کے مطابق پانی کے کنکشن دئے جائیں۔ اور اس کیلئے ایک باقاعدہ پالیسی بنائے جائے گی اور دیہی علاقے کے نمائندوں کے ساتھ مل کر ایک باقاعدہ پالیسی بنائی جائے گی۔ اور میٹر لگا کر ریوینیو وصول کیا جائے گا۔ تعاون نہ کرنے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے گی۔

شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ پانی جا کم سے کم استعمال کریں۔ اور خاص کر گاڑیاں دھونے فرش دھونے سے گریز کریں۔ خلاف ورزی کرنے پر واٹر سپلائی کا عملہ فوری طور پر چالان جاری کے گا۔ اور باز نہ انے کی صورت میں ایف آئی آر بھی درج کروائی جائے گی۔

سی ڈی اے واٹر مینیجمنٹ کی ھہلپ لائن 03357775444 پر غیر قانونی کنکشن کرنے والو اور پانی کا ضیاع کرنے والوں کی اطلاع دیں۔ سی ڈی اے کا عملہ فوری کاروائی کر گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com