LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

لااہور(اردو ٹائمز) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب کا دورہ، علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ،مریضوں کی عیادت

ایمرجنسی، بچہ وارڈ،ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ، آئی سی یو، لیبارٹری اور دیگر وارڈز کا معائنہ کیا، مریضوں سے طبی سہولتوں کے بارے میں پوچھا
وزیر اعلی کو ایک خاتون بچے کے مرض کے بارے میں بتاتے ہوئے آبدیدہ،محسن نقوی نے خاتون کو دلاسہ دیا، بچے کو آج ہی لاہور شفٹ کرنے کی ہدایت
ہسپتال کے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا بھی معائنہ کیا، پلانٹ میں صفائی ستھرائی یقینی بنانے کا حکم، فوری طور پر نئی وہیل چیئرز کا انتظام کرنے کی ہدایت
لاہور15جولائی:نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب کا دورہ کیا- محسن نقوی نے ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا اورمریضوں کی عیادت کی -محسن نقوی نے مریضوں سے ہسپتال میں فراہم کردہ طبی سہولتوں کے بارے میں پوچھا-محسن نقوی نے ایمرجنسی، بچہ وارڈ،ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ، آئی سی یو، لیبارٹری اور دیگر وارڈز کا معائنہ کیا-وزیر اعلی محسن نقوی کو ایک خاتون اپنے بچے کے مرض کے بارے میں بتاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئی

 

-محسن نقوی نے خاتون کو دلاسہ دیا اور بچے کو آج ہی لاہور شفٹ کرنے کی ہدایت کی-محسن نقوی نے کہا کہاماں جی آپ فکر نہ کریں، بچے کا علاج اپنی نگرانی میں کراؤں گا، انشاء اللہ آپ کا بچہ جلد صحت یاب ہو گا- محسن نقوی نے ہسپتال کے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا بھی معائنہ کیا اور پلانٹ میں گندگی پر برہمی کا اظہار کیا-واٹر فلٹریشن پلانٹ میں صفائی ستھرائی یقینی بنانے کا حکم دیا- محسن نقوی نے ہسپتال میں صفائی کے انتظامات کا بھی مشاہدہ کیا اور صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت کی-محسن نقوی نے ہسپتال کی پرانی وہیل چیئر ز کو تبدیل کرنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ فوری طور پر نئی وہیل چیئرز کا انتظام کیا جائے- محسن نقوی نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com