LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

لااہور(اردو ٹائمز)وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس

محرم الحرام کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے جامع سکیورٹی ا نتظامات کا جائزہ لیاگیا
نظرثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت اور پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ سمیت سکیورٹی کی مجموعی صورتحال کاتفصیلی جائزہ
9 مئی 2023 کو توڑ پھوڑ کے واقعات کے باعث سیف سٹی پراجیکٹ کے کیمروں، آلات اور تنصیبات کو پہنچنے والے نقصانات کا بھی جائزہ لیا گیا
سیلابی صو رتحال سے نمٹنے اور ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے حوالے سے سول انتظامیہ اور مسلح افواج کے درمیان قریبی تعاون اور مشترکہ اقدامات کے بارے میں بریفنگ
ایپکس کمیٹی کا صوبے میں غیر ملکی شہریوں خصوصاً چینی شہریوں بشمول سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی عملے کی حفاظت کیلئے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار
لاہور15جولائی:وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کی زیر صدارت وزیر اعلی آفس میں صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا – اجلاس میں صوبائی ایپکس کمیٹی کے فروری 2023 کی میٹنگ میں کئے گئے فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا-اجلاس کے شرکاء نے نظرثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت اور پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ سمیت سکیورٹی کی مجموعی صورتحال کاتفصیلی جائزہ لیاگیا- اجلاس میں 9 مئی 2023 کو توڑ پھوڑ کے واقعات کے باعث سیف سٹی پراجیکٹ کے کیمروں، آلات اور تنصیبات کو پہنچنے والے نقصانات کا بھی جائزہ لیا گیا اور ساتھ ہی مستقبل میں ایسے نقصانات کے تدارک کیلئے اقدامات پربھی غور کیا گیا- اجلاس میں محرم الحرام کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے جامع سکیورٹی ا نتظامات کا بھی جائزہ لیاگیا- صوبائی ایپکس کمیٹی کو سیلاب سے پیدا ہونے والی صو رتحال سے نمٹنے اور ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے حوالے سے سول انتظامیہ اور مسلح افواج کے درمیان قریبی تعاون اور مشترکہ اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی-صوبائی ایپکس کمیٹی نے صوبے میں غیر ملکی شہریوں خصوصاً چینی شہریوں بشمول سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی عملے کی حفاظت کیلئے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا-صوبائی ایپکس کمیٹی نے دہشت گردی کو شکست دینے اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے ہم آہنگی سے کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا-

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com