راولپنڈی(اردو ٹائمز)نصیر آباد کے علاقہ قاسم آباد میں رات گئے موٹر سائیکل سوار ڈاکؤوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
راولپنڈی( )نصیر آباد کے علاقہ قاسم آباد میں رات گئے موٹر سائیکل سوار ڈاکؤوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا ڈاکو فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او نصیر آباد ندیم ظفر کی زیرنگرانی پولیس ٹیم علاقہ قاسم آباد میں رات گئے پولیس نے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتاراور دوسرا ڈاکو فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا،گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت ضیاء کے نام سے ہوئی، واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، فرار ڈاکو کی تلاش کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن کیاگیا،رات گئے موثر ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے ڈاکو کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان، ایس ڈی پی او کینٹ، ایس ایچ او نصیر آباد اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔