LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

لااہور( اردو ٹائمز)وزیر اعلی محسن نقوی کا بحریہ آچرڈ ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال کا دورہ، ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور سے بحریہ آچرڈ ہسپتال شفٹ کی گئی دل کے عارضہ میں مبتلا بچی سے ملاقات

وزیر اعلی محسن نقوی کا بحریہ آچرڈ ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال کا دورہ، ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور سے بحریہ آچرڈ ہسپتال شفٹ کی گئی دل کے عارضہ میں مبتلا بچی سے ملاقات
دل کے دو بند والو کے کامیاب آپریشن کے بعد بچی کی صحت یابی پر اطمینان کا اظہار، بچی کے علاج معالجے کے حوالے سے ڈاکٹرز سے اپ ڈیٹ لیں
ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ سے چلڈرن ہسپتال میں شفٹ کئے گئے بچے سے بھی ملاقات،خیریت دریافت کی، بچے کی والدہ سے بچے کے علاج معالجے کے بارے پوچھا
لاہور16جولائی:وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے آج بحریہ آچرڈ ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا- محسن نقوی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور سے بحریہ آچرڈ ہسپتال شفٹ کی گئی دل کے عارضہ میں مبتلا بچی سے ملاقات کی-وزیر اعلی محسن نقوی نے بچی کی خیریت دریافت کی اور اس کی جلد مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی -وزیر اعلی محسن نقوی نے دل کے دو بند والو کے کامیاب آپریشن کے بعد بچی کی صحت یابی پر اطمینان کا اظہار کیا اور بچی کے علاج معالجے کے حوالے سے ڈاکٹرز سے اپ ڈیٹ لیں -بچی کی والدہ نے بہترین علاج معالجے پر وزیر اعلی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا-بچی کے دل کے 2 والو بند تھے اور بحریہ ہسپتال میں بچی کا مفت آپریشن کیا گیا -محسن نقوی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ سے چلڈرن ہسپتال میں شفٹ کئے گئے بچے سے ملاقات کی اور خیریت دریافت کی -وزیر اعلی محسن نقوی نے بچے کی والدہ سے بچے کے علاج معالجے کے بارے پوچھا – والدہ نے بچے کو چلڈرن ہسپتال منتقل کئے جانے اور اچھے علاج معالجے پر وزیر اعلی محسن نقوی کو دعائیں دیں -محسن نقوی نے ڈاکٹرز کو بچے کے علاج معالجے کے بارے ہدایات دیں اور کہا کہ
بچے کا مکمل خیال رکھا جائے اور علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔وزیر اعلی محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال میں زیر علاج دیگر بچوں کی بھی عیادت کی اور بچوں کی ماؤں سے فراہم کردہ سہولتوں کے بارے استفسار کیا -واضح رہے کہ وزیر اعلی محسن نقوی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ کا دورہ کیا تھا اور بچے کی والدہ نے بچے کے علاج معالجے کے لئے استدعا کی تھی- وزیر اعلی محسن نقوی کی ہدایت پر بچے کو چلڈرن ہسپتال منتقل کیا گیا تھا-وزیر اعلی محسن نقوی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قصور کے دورے کے دوران دل کے مرض میں مبتلا بچی کو بحریہ ہسپتال شفٹ کرنے کی ہدایت کی تھی-بچی کو فوری طور پر بحریہ ہسپتال منتقل کیا گیا اور دل کے دو بند والو کا آپریٹ کیا گیا-الحمدللہ اب بچی آپریشن کے بعد روبصحت ہے-

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com