LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

پشاور( اردو ٹائمز)خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کا قلعہ مسمار،پرویز خٹک نے نئی پارٹی بنا لی

سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے پارٹی کا اعلان کردیا۔ سیاسی جماعت کا نام پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین رکھ دیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پرویز خٹک کی زیرصدارت اجلاس جاری ہے ،اجلاس میں محمود حان سمیت کئی اہم رہنماوں شریک ہیں ۔

اجلاس میں موجود سابق صوبائی وزیر اشتیاق ارمڑ، ایم پی ایز واجد اللہ، ارباب وسیم ، ایم این اے شوکت علی نے پرویز خٹک کی پارٹی میں شمولی اختیار کرلی ہے

پی ٹی آئی کے 57 سابق ارکانِ اسمبلی نے پرویز خٹک کی حمایت کا اعلان کیا ہے

ارکانِ اسمبلی نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی وجہ سے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کی۔ پرویز خٹک نے اس موقع پر سانحہ 9 مئی جیسے واقعات کی بھرپور مذمت کی اور کہا کہ پاکستان کی وجود سے ہی ہم سب کا وجود ہے- تحریک انصاف کا خیبرپختونخوا سے مکمل خاتمہ ہوگیا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com