راولپنڈی(اردو ٹائمز )روات کے علاقہ سے 04روز قبل اغواء ہونے والا لڑکا بازیاب
راولپنڈی( )روات کے علاقہ سے 04روز قبل اغواء ہونے والا لڑکا بازیاب، پولیس نے بازیاب ہونے والے لڑکے کو والدین کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق روات کے علاقہ سے 04روز قبل اغواء ہونے والا لڑکے کو بازیاب کرلیا، پولیس نے بازیاب ہونے والے لڑکے کو والدین کے حوالے کردیا،لڑکے کیمطابق اغواء کاروں نے اسے ملہال مغلاں (چکوال)کے علاقہ میں اتار دیا پولیس نے اس کو تلاش کرلیا،سی پی اوسید خالد ہمدانی نے ایس پی صدر،اے ایس پی صدرسرکل اورروات پولیس کو شاباش دی،بچے کے مل جانے پر لواحقین نے راولپنڈی پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا ۔