راولپنڈی( اردو ٹائمز)سول لائنز پولیس کی اہم کاروائی،04 یوم قبل لیب میں گن پوائنٹ پر کیش چھیننے والے 03 ملزمان گرفتار
سول لائنز پولیس کی اہم کاروائی،04 یوم قبل لیب میں گن پوائنٹ پر کیش چھیننے والے 03 ملزمان گرفتار،نقدی 03 لاکھ 91 ہزار روپے اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد،ملزمان نے لالکڑتی میں لیب پر رابری کی واردات کی تھی۔تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے04یوم قبل لیب مین گن پوائنٹ پر کیش چھیننے والے 03ملزمان کو گرفتارکرلیا، ملزمان کی شناخت فیصل، ثاقب اور فہیم کے نام سے ہوئی،ملزمان سے نقدی 03 لاکھ 91 ہزار روپے اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدہوا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان ثاقب اور فہیم نے لیب کے ساتھ والی دوکان کے ملازم فیصل کے ساتھ مل کر واردات کی، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان نے سول لائنز پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔