LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں کرائم نیوز

راولپنڈی( اردو ٹائمز)تھانہ نیو ٹائون کی حدود کٹاریاں پل سے ملحقہ رہائشی ایریا کی دکانوں میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے قائم غیر قانونی گیس فلنگ اسٹیشنز بارے روزنامہ تعمیل کی نشاندہی پر سول ڈیفنس آفیسر نے نوٹس لے لیا

تھانہ نیو ٹائون کی حدود کٹاریاں پل سے ملحقہ رہائشی ایریا کی دکانوں میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے قائم غیر قانونی گیس فلنگ اسٹیشنز بارے روزنامہ تعمیل کی نشاندہی پر سول ڈیفنس آفیسر نے نوٹس لے لیا جبکہ سنیئر انسپکٹر حلیمہ سادیہ اور انسپکٹر ناصر خان کیانی و دیگر پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر مذکورہ غیر قانونی گیس فلنگ اسٹیشنز چھاپہ مار کر بند کروا دیئے سامان ضبط کر لیا اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کے لیے ایس ایچ او تھانہ نیو ٹائون کو لیٹر لکھ دیا۔سول ڈیفنس آفیسر طالب حسین نے روزنامہ تعمیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی سکتی رہائشی ایریا میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے غیر قانونی گیس فلنگ اسٹیشنز عوام الناس کے لیے خطرہ بن چکے تھے۔روزنامہ تعمیل سے گفتگو کرتے ہوئے سول ڈیفنس انسپکٹر ناصر خان کیانی نے کہا کہ افسران بالا کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ٹیم کے ہمراہ کٹاریاں پل سے ملحقہ رہائشی ایریا کی دکانوں میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے قائم غیر قانونی گیس فلنگ اسٹیشنز بند کروا دیئے گئے ہیں اور ان کا سامان ضبط کر لیا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے ایس ایچ او تھانہ نیو ٹائون کو لیٹر بھی سول ڈیفنس آفیسر نے لکھ دیا ہے اس کے علاوہ دکانوں کے مالکان کو بھی دکانیں خالی کرانے کی وارننگ دیدی گئی ہے۔یاد رہے کہ کٹاریاں پل سے ملحقہ دکانوں میں قائم غیر قانونی گیس فلنگ اسٹیشنز میں آگ بجھانے والے آلات تک موجود نہیں اور نہ ہی اوگرا کے مروجہ قوانین و معیار کے مطابق گیس رکھنا اور فلنگ سمیت فروخت کرنا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com