LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں کرائم نیوز

راولپنڈی (اردو ٹائمز) مندرہ کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکؤوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، ڈی ایس پی گجرخان اور ایس ایچ او مندرہ ملک کاشف ہمراہ دیگر پولیس ٹیم موقع پر موجود ۔

 مندرہ کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکؤوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، ڈی ایس پی گجرخان اور ایس ایچ او مندرہ ملک کاشف ہمراہ دیگر پولیس ٹیم موقع پر موجود ۔

فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 02 ڈاکو فائرنگ کرتے ہوۓ فرار ہو گئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ مندرہ کی حدود میں پولیس نے ناکہ بندی کرتے ہوئے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی پولیس ٹیم کی اپنے بچاؤ کیلئے جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار ۔ گرفتار ڈاکو کے قبضہ سے کچھ دیر قبل شہریوں سے چھینے گئے موبائل اور اسلحہ برآمد ۔ گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت محمد اکرام کے نام سے ہوئی، ملزمان دو جگہ واردات کے بعد ایک اور واردات کرنے کی کوشش میں تھے کہ پولیس نے تعاقب کر کے رکنے کا اشارہ کیا،
پولیس کے روکنے پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر موجود ہیں ، فرار ڈاکؤوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری، رات گئے موثر ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے ڈاکو کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس پی صدر، ایس ڈی پی او گوجرخان سمیت ایس ایچ او مندرہ اور پولیس کو شاباش،
پولیس اور شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، سی پی او سید خالد ہمدانی ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com