راولپنڈی(اردو ٹائمز )ایس پی راول فیصل سلیم کی راول آفس میں محرم الحرام کے حوالے سے میٹنگ،
ایس پی راول فیصل سلیم کی راول آفس میں محرم الحرام کے حوالے سے میٹنگ، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، انچارج ٹریفک سٹی سرکل اور نیوٹاؤن سرکل کی شرکت، ایس پی راول فیصل سلیم نے افسران کو محرم الحرام کے حوالے سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔تفصیلا ت کے مطابق ایس پی راول فیصل سلیم نے راول آفس میں محرم الحرام کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا،میٹنگ میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، انچارج ٹریفک سٹی سرکل اور نیوٹاؤن سرکل نے شرکت کی، ایس پی راول فیصل سلیم نے افسران کو محرم الحرام کے حوالے سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ الرٹ ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے اردگرد کے ماحول او رمشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائیں،جلو س ومجلس میں کسی شخص کو چیکنگ کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، محرم الحرام کے ضابطہ اخلاق پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، محرم الحرام میں فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام راولپنڈی پولیس تمام اقدامات کررہی ہے۔