LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد(اردوٹائمز)ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی ڈرافٹ کا معاملہ، احسن اقبال نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی ڈرافٹ کے معاملے پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔وزیراعظم کے نام خط میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ امید کرتا ہوں آپ ایچ ای سی ترمیمی بل رکوائیں گے، آپ یقینی بنائیں کہ ایچ ای سی ترمیمی بل اصل حالت میں بحال ہو، ایچ ای سی ترمیمی بل بغیر بحث اور مشاورت کے پارلیمنٹ میں لایا جا رہا ہے۔ خط میں کہا گیا کہ ایچ ای سی آرڈیننس میں ترامیم اس کی آزادی پر قبضے کے مترادف ہیں، ترامیم سے ایچ ای سی غیر اہم ادارے کے طور پر وزارت تعلیم کے ماتحت ہو جائے گا، متعدد نئی ترامیم ایچ ای سی کے خاتمے کی کوشش ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com