ہری پور(اردو ٹائمز)ہریپور کی عوام کیلئے خان برادران کی طرف سے ایک اور تحفہ۔
ہری پور کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے میرپور ماڈل سکول جس میں انشاءاللہ بہت جلد نہ صرف ضلع ہریپور کے نوجوان ہنر سیکھیں ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف پاکستان یوسف ایوب خان نے کہا کے ہم نے اپنے دور اقتدار میں اربوں روپے کے ترقیاتی کاموں کو پایا تکمیل تک پہنچایا، انھوں نے کہا کہ تمام صوبے بھر سے نوجوان اس میں تعلیم حاصل کریں گے۔ ماڈل سکول میرپور میں جدید دور کی مختلف ٹیکنالوجیز ہوں گی اور یہ ٹیکنالوجز نہ صرف صوبہ خیبرپختونخوا میں بلکہ پاکستان میں پہلی بار متعارف کروائی جائیں گے۔ان ٹیکنالوجیز سے نوجوانوں کی فنی تعلیم کی وجہ سے ان کے لیے روزگار کے بہت سے مواقعے پیدا ہوں گے۔