راولپنڈی (اردو ٹائمز)ایس ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی ریجن محمد بن اشرف صاحب کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی پٹرولنگ چوہدری محمد ذوالفقار محرم الحرام میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے پٹرولنگ پوسٹ بحریہ ٹاؤن پہنچ گئے
ایس ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی ریجن محمد بن اشرف صاحب کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی پٹرولنگ چوہدری محمد ذوالفقار محرم الحرام میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے پٹرولنگ پوسٹ بحریہ ٹاؤن پہنچ گئے ڈی ایس پی چوہدری ذوالفقار نے اپنی زیر نگرانی پٹرولنگ ٹیم سے ناکہ بندی کروائی اور خود ناکہ پر کھڑے ہو کر بغیر کاغذات کے اور ڈبل سواری والے موٹر سائیکلز کو بند کروانے اور بغیر سیٹ بیلٹ اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکلز و گاڑیاں چلانے والوں کے چالان کروائے اس موقع پر ڈی- ایس -پی پٹرولنگ چوہدری ذوالفقار کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر اور قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی ۔اور ضلع راولپنڈی کی تمام پٹرولنگ پوسٹوں کے بیٹ ایریا میں دفع 144 کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے گا۔