ہری پور(اردو ٹائمز)ڈی پی او ہری پور نے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ہری پور کے محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی جائزہ
ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ہری پور عون حیدر گوندل کے تھانہ سٹی ،کھلابٹ اور سرائے صالح کے مرکزی جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر ،ڈی ایس پی سرکل صدر اسسٹنٹ کمشنر ہری پور اور ایس ایچ اوز تھانہ جات بھی ہمراہ تھے ۔ایس ڈی پی اوز نے افسران کو محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے روٹس سے متعلق تفصیلی بریف کیا۔ڈی پی او ہری پور نے افسران پولیس کو ڈیوٹی سے متعلق ہدایات دیں ۔
ڈی پی او ہری پور نے اہل تشیع منتظمین سے ملاقات کی اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہری پور پولیس کی جانب سے ضلع بھر کے جلوسوں و مجالس کی سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
ڈی پی او ہری پور نے عوام الناس کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضاء کو قائم رکھنے کے لیے پولیس اور انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں ۔کسی بھی ایمرجنسی یا مشکوک سرگرمی کی صورت میں پولیس و انتظامیہ کو بروقت اطلاع دیں ۔