راولپنڈی(اردوٹائمز)ایس ایچ او کلر سیداں ملک عمر کی ہمراہ پولیس ٹیم اہم کاروائی،تہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب03ملزمان گرفتار
ایس ایچ او کلر سیداں ملک عمر کی ہمراہ پولیس ٹیم اہم کاروائی،تہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب03ملزمان گرفتار،ملزمان میں باپ اور02بیٹے شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب 03 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں باپ محمد وزیر اور بیٹے یاسر اور اسماعیل شامل ہیں، ملزم یاسر نے اپنے بھائی اور باپ کے ساتھ ملکر چھریوں کے وار کرکے رخسانہ بی بی اور اسکے بیٹے صغیر کو قتل جبکہ اسکے شوہر شبیر کو زخمی کر دیا تھا،زخمی شبیر کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھاجو بعد ازاں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں