راولپنڈی(اردوٹائمز) ایس ایچ او دھمیال کی ہمراہ پولیس ٹیم کارروائی،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ 03 ساتھیوں سمیت گرفتار
ایس ایچ او دھمیال کی ہمراہ پولیس ٹیم کارروائی،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ 03 ساتھیوں سمیت گرفتار،مسروقہ رقم 01 لاکھ روپے، 02 موٹرسائیکل،02 موبائل فون اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق دھمیال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو 03ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ رضوان عرف گہڑا، عبدالرحمان، محمد شرافت اورنور محمد شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم 01 لاکھ روپے، 02 موٹرسائیکل،02 موبائل فون اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا،ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جا رہا ہے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھاکہ شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،منظم اورمتحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں میں مزیدتیزی لائی جارہی ہے۔