LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں کرائم نیوز

 سانگھڑ (اردوٹائمز) شہریوں اور دکانداروں کو بلیک میل کرکے لوٹنے والے چار جعلی صحافی گرفتار۔

: تفصیلات کے مطابق چوٹیاری میں پولیس نے صحافت کی آڑ میں دکانداروں اور عام شہریوں کو بلیک میل کرکے لوٹنے والے چار جعلی صحافیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کو مختلف علاقوں سے اطلاعات موصول ہوئیں کہ کچھ افراد کی جانب سے خود کو صحافی ظاہر کرکےدکانداروں اور عام شہریوں کو خوفزدہ اور بلیک میل کرکے ان سے بھاری رقوم وصول کی گئی ہیں۔ ایسی اطلاعات پر ایس ایچ او چوٹیاری نبی بخش لاشاری نے نفری کے ہمراہ ناکہ بندی کرکے چیکنگ شروع کی ۔ ایک سفید کرولا کار میں سوار چار افراد کو روک کر انکی تلاشی لی گئی تو ان سے متعدد صحافتی اداروں کے جعلی کارڈز،موبائل فون اور رجسٹر برآمد ہوئے پولیس نے چاروں ملزمان کو گرفتارکرکے چوٹیاری تھانے پر دھوکہ دہی اور جعلسازی کی دفعات کے تحت مقدمہ نمبر 33/2023 درج کرلیا گیا ملزمان کے زیر استعمال کار بھی تحویل میں لے لی گئی ۔ ملزمان میں محمد جاوید قریشی سکنہ میلسی پنجاب، محمد اعظم علوی سکنہ لاہور، اعجاز احمد سیال سکنہ نواب شاہ، اللہ بخش سمیجو سکنہ نواب شاہ شامل ہیں ۔ ملزمان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *