اسلام آباد(اردوٹائمز): تھانہ نون پولیس کا چوروں اور ڈاکوں پر سخت شکنجہ ایس ایچ او نون ممتاز حبیب کا اپنے افسران بالا کے حکم پر روزانہ کی بنیاد پر مختلف جگہوں کا وزٹ
تھانہ نون پولیس کا چوروں اور ڈاکوں پر سخت شکنجہ ایس ایچ او نون ممتاز حبیب کا اپنے افسران بالا کے حکم پر روزانہ کی بنیاد پر مختلف جگہوں کا وزٹ کیا متاثرین سے بات چیت کے بعد روزانہ کی بنیاد پر مقامی افراد کو لوٹنے والے گینگ کو بالاخر گرفتار کر کے ان سے چھ موٹر سائیکل نو موبائل اور نقدی برامد کر لی گئی ایس ایچ او تھانہ نون نے دو ٹیمیں تشکیل دی ابتدائی انویسٹیگیشن میں اے ایس ائی برکت نے محنت کے بعد ملزمان کو ٹریس کیا اور ملزمان سے ریکوری بھی کی اس کے بعد دیگر کیسز میں مصروفیات کے باعث اس کیس پر خصوصی طور پر اے ایس ائی فرہاد نے کام شروع کیا ان سے موٹرسائیکل نقدی اور موبائل برامد کر لیے اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے یاد رہے کہ اس سے پہلے روزانہ کی بنیاد پہ چار سے پانچ افراد کو باسانی دن دہاڑے اور رات کو لوٹا جا رہا تھا اس گینگ کی گرفتاری کے بعد اہل علاقہ نے ایس ایچ او کا شکریہ ادا کیا اہل علاقہ میں خوف کا عالم طاری ہو چکا تھا کیونکہ اس گینگ کے رکن مقامی ہونے کے بعد ڈکیتی کرنے کے فورا بعد اپنے گھر باسانی چلے جاتے تھے جس سے پولیس اور عوام پریشانی کا شکار تھی اس گینگ کی گرفتاری کے بعد اہل علاقہ افراد نے سکھ کا سانس لیا ہے