گجرات(اردوٹائمز)محسن نقوی کا گجرات میں کھلے نالے میں گرنے سے کمسن بچے کے جاں بحق ہونے پر ”جیوپاکستان“ پروگرام کی رپورٹ کا نوٹس،انتظامیہ سے رپورٹ طلب
لاہور25جولائی:نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گجرات کے علاقے میں کھلے نالے میں گرکرکمسن بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کے حوالے سے ”جیوپاکستان“ پروگرام میں نشرہونے والی رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے او رہدایت کی ہے کہ کھلے نالے اور مین ہولز کو فوری کورکیا جائے- انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تحقیقات کرکے غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور قانونی اور محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے-وزیر اعلیمحسن نقوی نے جاں بحق بچے کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کمسن بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دلی دکھ ہے –