اسلام آباد(اردوٹائمز): اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔
6 کاروائیوں کے نتیجے میں 265 کلوگرام منشیات برآمد، 6 ملزمان گرفتار۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بذریعہ پرواز نمبر QR-633 قطر جانے والا آزاد کشمیر کا رہائشی گرفتار۔
ملزم کے اعتراف پر اسکے پیٹ سے 60 آئس بھرے کیپسولز برآمد۔
ملزم کی نشاندہی پر بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے قریب ملزم کا سہولتکار گاڑی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
آزاد کشمیر کے رہائشی ملزم سے 624 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اپر دیر کے رہائشی مسافر سے منشیات برآمد۔
ملزم نے ٹرالی بیگ میں موجود کپڑوں میں آئس جذب کی ہوئی تھی۔
ملزم پرواز نمبر PK-753 کے ذریعے ریاض روانہ ہو رہا تھا۔
کوٹ عبد المالک موٹروے ٹول پلازہ شیخوپورہ کے قریب گاڑی سے 91 کلو 200 گرام چرس اور 73 کلو 200 گرام افیون برآمد۔
دوران کارروائی اسلام آباد کا رہائشی مُلزم گرفتار کر لیا گیا۔
پبی نوشہرہ روڈ کے قریب گاڑی کے خُفیہ خانوں سے 78 کلو گرام ہیروئین برآمد۔
سیالکوٹ کا رہائشی ملزم ہیروئین پشاور سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار۔
خیبر کے غیر آباد علاقے جروبی زخا خیل میں اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی 15 کلو چرس برآمد۔
مائی کولاچی بائی پاس کراچی کے قریب سرگودھا کے رہائشی ملزم سے 700 گرام ویڈ برآمد۔
تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔