راولپنڈی(اردوٹائمز) راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی،08ملزمان گرفتار
، چرس،شراب اوراسلحہ وایمونیشن برآمد،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے ملزم عقیل سے 350گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم طاہر بلا ل سے 01کلو 220گرام چرس،پیرودھائی پولیس نے ملزم فقیر حسین سے 05لیٹرشراب،ملزم جنید سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،کہوٹہ پولیس نے ملزم امتیاز سے 10لیٹرشراب،ملزم نوید سے 10لیٹرشراب، کلرسیداں پولیس نے ملزم یاسر سے 01چھری اورملزم محمداسماعیل 01چھری برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔