راولپنڈی(اردوٹائمز) ایس ایچ او تھانہ واہ کینٹ عامر رفیق کی ہمراہ پولیس ٹیم اہم کاروائی
،نوکری کا جھانسہ دے کر شہریوں کو لوٹنے والا ملزم سہولت کار سمیت گرفتار، کمپیوٹر، پرنٹر،ایل ای ڈی اورجعلی کارڈ ز برآمد۔تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے نوکری کا جھانسہ دے کر شہریوں کو لوٹنے والے ملزم جواد عرف طوطی کو سہولت کارعبداللہ سمیت گرفتار کرلیا، ملزمان سے کمپیوٹر، پرنٹر،ایل ای ڈی اورجعلی کارڈ ز برآمد ہوئے،ایس ایچ اونے بتایاکہ ملزم جواد عرف طوطی شہریوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر رقم لیتا اور انھیں جعلی کارڈ بنا کر دیتاتھا، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان نے واہ کینٹ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،جعلی سازی کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔