LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

راولپنڈی (اردو ٹائمز) دس محرم الحرام کا مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قدیمی پر اختتام پزیر،

راولپنڈی پولیس کے فول پروف سیکورٹی انتظامات، 6000 سے زائد افسران و اہلکاروں نے سیکورٹی اور 1000 کے قریب ٹریفک سٹاف نے فرائض سرانجام دیے،

آر پی او سید خرم علی ، سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی انوسٹیگیشن، ایس ایس پی آپریشنز اور سینئر افسران مسلسل فیلڈ میں رہ کر ڈیوٹی کو چیک و بریف کرتے رہے،

جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ لگائے گئے تھے، سی پی او

جلوس میں آنے والے شرکاء کو باڈی سرچ کے بعد داخلے کی اجازت دی گئی، سی پی او

جلوس کی سیکورٹی کیلئے روف ٹاپ پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے تھے، سی پی او سید خالد ہمدانی

آر پی او سید خرم علی اور سی پی او سید خالد ہمدانی کی یوم عاشور پر سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر راولپنڈی پولیس کےتمام افسران و اہلکاروں کو شاباش.

پاک فوج، رینجرز، ضلعی انتظامیہ، امن کمیٹی، میڈیا نمائندگان، تاجر برادری، سول سوسائٹی کو امن و امان کے قیام میں بہترین کوآرڈینیشن اور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں، سی پی او سید خالد ہمدانی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات کے مطابق محرم الحرام میں فول پروف سیکورٹی کو ہمہ وقت یقینی بنانے کے لئے راولپنڈی پولیس شب و روز انتھک محنت و جانفشانی کے ساتھ سرگرم عمل ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com