راولپنڈی( اردوٹائمز)مری روڈ پر گزشتہ روز اتشزدگی کی وجہ سے جلنے والے پلازہ گلف سینٹر
کی سیکیورٹی پٹرولنگ پولیس راولپنڈی کے حوالے۔۔۔۔
گلف سینٹر کے باہر پٹرولنگ پولیس ڈیوٹی موجود ۔
ایس ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی ریجن۔ محمد بن اشرف کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کی سپیشل ڈیوٹیوں کی وجہ سے راولپنڈی ضلع پولیس بسلسلہ11 مرحوم الحرام جلوس ڈیوٹی چوہڑ چوک جلوس کی نگرانی پر موجود ہے جبکہ گزشتہ روز مری روڈ رابی سینٹر کے ساتھ گلف سینٹر میں اتشزدگی کی وجہ سے جو نقصان ہوا امن امان برقرار رکھنے کے لیے گلف سینٹر کی نگرانی پٹرولنگ پولیس کے حوالے کی گئی ہے اور پٹرولنگ پولیس کے جوان ۔ڈی ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی چوہدری محمد ذوالفقار کی اور ایس۔ایچ۔او نیو ٹاؤن اعزاز عظیم کی نگرانی میں ایس۔آئی راجہ طالب حسین اور عمران خالق اے ایس ائی سمیت جہانگیر افضل اے ایس ائی اور راجہ محمد ادریس اپنی ٹیم کے ہمراہ گلف سینٹر کے باہر نگرانی ڈیوٹی پر موجود رہیں گے.
جبکہ باقی پٹرولنگ پولیس کے جوان تھانہ ویسٹریج میں محرم الحرام کی سپیشل ڈیوٹی پر موجود ہیں