LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

لاہور (اردوٹائمز) : اللہ تعالی کے فضل و کرم اور پنجاب حکومت کی شبانہ روز محنت کے باعث یوم عاشور پرامن گزرا- نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی

یوم عاشور پر سکیورٹی اورامن عامہ کیلئے فول پروف انتظامات پرصوبائی وزراء، انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شاباش دیتا ہوں – محسن نقوی
بخیر و آفیت اور پرامن طریقے سے عشرہ محرم الحرام کے اختتام پذیر ہونے پر اللہ تعالی کے حضور سربسجود ہیں۔محسن نقوی
پنجاب بھر میں شہدائے کربلا کی یاد میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ پرامن ماحول میں مجالس اور جلوس منعقد ہوئے۔محسن نقوی
بھائی چارے اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ میں علماء کرام کا کردار قابل ستائش رہا۔محسن نقوی
قیام امن کیلئے تمام مکاتب کے فکر کے علماء کرام کی کاوشوں کو سراہتا ہوں۔محسن نقوی
پولیس، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مل کریوم عاشور پر امن وامان کی فضا کو برقرار رکھا۔ محسن نقوی
لاہور سمیت پنجاب کے ہر شہر میں عزاداروں کے لئے بہترین سکیورٹی انتظامات کئے گئے۔محسن نقوی
امن کمیٹیوں کے عہدیداران نے بھی عاشورہ محرم الحرام کے دوران بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کیلئے موثر کردار ادا کیا۔محسن نقوی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com