LOADING

Type to search

بین الاقوامی قومی قومی خبریں

یوکرین(اردوٹائمز) یوکرین میں امن کیلئے مذاکرات ، سعودی عرب کی میزبانی میں اگلے ماہ اجلاس ہو گا

جدہ (آئی پی ایس) سعودی عرب کی میزبانی میں یوکرین میں امن سے متعلق اجلاس آئندہ ماہ ہو گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب یوکرین جنگ کے حوالے سے مذاکرات کی میزبانی کرے گا جس میں مغربی ممالک، یوکرین، بھارت اور برازیل سمیت ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک کو مدعو کیا جائے گا۔

امرریکی میڈیا نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس اجلاس میں انڈونیشیا، مصر، میکسیکو، چلی اور زیمبیا سمیت 30 ممالک کے سینئر حکام شرکت کریں گے اور یہ اجلاس 5 اور 6 اگست کو جدہ میں ہوگا۔

برطانیہ، جنوبی افریقا، پولینڈ اور یورپی یونین نے جدہ میں ہونے والے اس اجلاس میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کی بھی اجلاس میں شرکت متوقع ہے ۔

یوکرین اور مغربی حکام کو امید ہے کہ یہ مذاکرات یوکرین کے حق میں امن شرائط کیلئے بین الاقوامی حمایت کا باعث بن سکتے ہیں ، ان مذاکرات میں روس شامل نہیں ہوگا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com