تنگوانی(اردو ٹائمز) تنگوانی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا گڈو بیراج پر پانی کی سطح کا معائنہ کیا
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو وزیر آبپاشی جام خان شورو نے گڈو بیئراج پر دیں جبکہ بریفگ میں بتایا گیا کہ گڈو بیراج سے 467,457 کیوسک پانی گزر رہا ہے: جبکہ وزیرآبپاشی جام خان شورو نے کہا کہ سیکریٹری آبپاشی ظریف کھیڑو محکمہ آبپاشی نے تمام بندوں کو مظبوط کیا ہے، وزیر آبپاشی جام خان شورو نے بریفنگ میں بتایا ہے کہ کچھ پشتوں پر پریشر ہے لیکن صورتحال پر کنٹرول میں ہے : اس سے پہلے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رانوتی بند میرپور ماتھیلو کا معائنہ راونوتی دریائے سندھ کے دائیں کنارے (لیفٹ بینک) گڈو بیراج سے 38 کلومیٹر ڈائون اسٹریم اور 88 کلومیٹر اپ اسٹریم کا وزیراعلیٰ نے معائنہ کیا دورے کا مقصد دریائے سندھ کی بندوں کی صورتحال کا جائزہ لینا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ محکمہ آپباشی نے سیلابی صورتحال کا انتظامات بھتر طریقے سے کیا ہے، جبکہ بعد میں وزریراعلیٰ سندھ نے گھوٹکی کندھ کوٹ پل کا معائنہ کیا وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا گھوٹکی-کندھ کوٹ برج کی سائیٹ کا معائنہ کیا جبکہ اس موقعہ پر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پل کی لمبائی 15 کلومیٹر ہے جو دریائے سندھ پر بننے والی طویل ترین برج ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ورکس اینڈ سروسز ڈپارٹمینٹ کو ہدایت کی کہ وہ پل کے کام کو تیز کریں ۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ گھوٹکی- کندھ کوٹ پل کا کام این ایچ اے کی این او سیز کی وجہ سے رکا ہوا ہے، وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی دیں وفاقی وزیر برائے مواصلات سے بات کر کے این او سیز جاری کروائینگے،
جبکہ بعد میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں امن امان پر اہم اجلاس ہوا ۔ جبکہ اجلاس میں جام خان شورو، شبیر بجارانی، مکیش کمار چاولہ، مشیر اعجاز جکھرانی، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، کمشنر لاڑکانو گھنور لغاری، ڈی آئی جیز سکھر اور لاڑکانو شریک وزیراعلیٰ سندھ کو آئی جی پولیس کی بریفنگ دیں جس میں بتایا گیا کہ بدنام زمانہ ڈاکو جانو اندھڑ اور سومار شر کو جہنم رسید کیا گیا ہے ان ڈاکوں سے جدید اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ڈاکوں سے جو اسلحہ برآمد ہو ہے اس کی فارنزک کروائیں، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ اسلحہ کی ساخت کیا ہے،
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں پولیس کو مزید سہولیات دینے کیلئے تیار ہوں لیکن مجھے صوبہ سے ڈاکوں سے پاک چاہیے، مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ پولیس بہترین کام کر رہی ہے لیکن مجھے اور بہتر کام چاہئے، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ابھی تک 10 لوگ ڈاکوں کے قبضے میں ہیں وہ جلد بازیاب کروا کر دیں، کچے میں پکی پکٹس بنائیں، وزیراعلیٰ سندھ کی آئی جی پولیس کو ہدایت جو پولیس پکٹس بناتے جائیں ان کو نوٹیفائے کریں، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ امن امان کی بحالی ہماری جوابداری ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ یہاں کی عوام اپنے آپ کو محفوظ محسوس کریں اس کو میں اپنی کامیابی سمجھوں گا، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ڈاکوں کے خلاف آپریشن کرنے والے پولیس اہلکاروں کی تربیت بھی کروائی جائے، گھوٹکی -کندھ کوٹ پل بنانے سے کچا کھل جائے گا جس سے مجرموں کا خاتمہ ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں کچے کی پکٹس پر پولیس اہلکاروں سے ملا ہوں، پولیس اہلکاروں کے حوصلے بلند ہیں، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کچے میں سڑکوں کی تعمیر کی بھی ہدایت دیدی راونوتی سے بچائو بند تک بھی سڑک تعمیر کرنے کی وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی